تلنگانہ کے سکندرآباد کے تکارم رام پولیس اسٹیشن کے حدود کے اڈہ گٹہ انجیا نگر میں پولیس نے کل رات دیر گھر گھر تلاشی مہم چلائی ۔نارتھ زون کی ڈی سی پی
سومتی کی نگرانی میں یہ مہم چلائی گئی جس میں 490 مکانات کی تلاشی لی گئی ۔نامناسب دستاویزات پر گاڑیوں کو ضبط کیا گیا اور 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔